ٹرانسپورٹرز کیلئے بڑی خوشخبری

12 Nov, 2019 | 05:39 PM

Shazia Bashir

علی ساہی: آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے وفد کی آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈعارف نواز خان سے ملاقات، آئی جی نے  پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کو ٹرانسپورٹرز کے چالان کرنے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق صدرآل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ ملک شہزاد اعوان اورصدر پنجاب گڈزملک فہیم کی سربراہی میں9 رکنی9 وفد نے آئی جی پنجاب کودرپیش مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا، آئی جی پنجاب نے مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کیے، آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ تمام اضلاع میں چیکنگ کی آڑ میں گڈز ٹرانسپورٹرز کو بلاوجہ پریشان نہ کیا جائے۔

پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس ٹرانسپورٹرز کے چالان ہرگز نہ کرے، پنجاب بھر میں میں چیف ٹریفک آفیسرز، ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کیلئے ٹرانسپورٹرتنظیموں کے ساتھ رابطہ رکھیں۔

                           

مزیدخبریں