لاہورسمیت پنجاب بھرمیں کمرشل پراپرٹیز میں ٹیکس چوری کا انکشاف

12 Nov, 2019 | 05:13 PM

Shazia Bashir

علی ساہی: لاہورسمیت پنجاب بھرمیں کمرشل پراپرٹیز میں ٹیکس چوری کا انکشاف، کمرشل املاک کوذاتی اورکرائے پردی گئی پراپرٹی کو زیرتعمیرظاہرکرکے ٹیکس چوری کے واقعات عام، ڈی جی ایکسائز زاہد حسین نے کمرشل پراپرٹیز کا فوری سروے کرانے کا حکم، کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق کمرشل پراپرٹیز میں ایکسائز حکام کی ملی بھگت سے ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا ہے، لاہور سمیت پنجاب بھر میں کمرشل پراپرٹیز میں دوبارہ سروے کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا، صوبے بھرمیں اربوں روپے پراپرٹی ٹیکس اکٹھا کیا جاتا ہے، کمرشل پراپرٹیزکی مد میں تقریبا65 فیصد سے زائد ٹیکس وصولی کی جاتی ہے اور سب سے زیادہ ٹیکس لاہورسے اکٹھا کیا جاتا ہے.

ڈی جی ایکسائززاہدحسین کا کہنا ہے کہ لاہورکی متعدد کمرشل پراپرٹیزچیک کیں، عمارتیں مکمل طورپرکرائے پرہونے کے باوجود ذاتی قبضہ ظاہرکر کے کم پراپرٹی ٹیکس وصول کیا جارہا ہے۔ جبکہ کئی ایسے پلازے اور مارکیٹس جن کو مکمل کرکے کرائے پر دیا جا چکا ہے لیکن انہیں زیرتعمیرظاہر کرکے ٹیکس ادا نہیں کیا جارہا، صرف لاہور میں ایسی عمارتوں کے سروے کے بعد ایک ارب سے زائدکی ٹیکس کولیکشن متوقع ہے۔

ڈی جی ایکسائزکا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں کمرشل پراپرٹیز کا دوبارہ سروے کرایا جا رہا ہے، جس کے لیے ڈی جی کی سربراہی میں کیمٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے، کمرشل پراپرٹیوں میں جہاں سے بھی ٹیکس چوری پکڑی گئی متعلقہ مالکان سے بقایاجات سمیت ٹیکس وصول کیا جائے گا جبکہ ملوث ایکسائزملازمین کے خلاف فوری محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

                    

مزیدخبریں