علی اکبر: مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق صوبائی وزیر قانون رانا نثا اللہ خان کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ جیت حق اورسچ کی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر قانون رانا نثا اللہ خان سے ان کی اہلیہ، داماد اور دیگر اہلخانہ نے جیل میں ملاقات کی، اس موقع پر سٹی فورٹی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا نثا اللہ خان کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ رانا نثا اللہ خان کا حوصلہ بلند ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ باہمت اور پرامید ہیں، جلد ہی حقائق سب کے سامنے آجائیں گے اور جیت حق اور سچ کی ہوگی۔