ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکوچیف مجاہد پرویز چھٹہ کوتوہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری

لیسکوچیف مجاہد پرویز چھٹہ کوتوہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پر لیسکوچیف مجاہد پرویز چھٹہ کوتوہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کر دیا، لیسکو چیف کو 29 نومبرکو جواب سمیت پیش ہونےکا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عائشہ اے ملک نے لیسکو کے طارق رحیم جہانگیر کی درخواست پرسماعت کی، درخواست گزار نے لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست دائر کی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ سپرنٹنڈنٹ انجینئر کےعہدے پرترقی کے لیے اہل ہونے کے باوجود پرموشن نہیں کی جارہی، رقی نہ ملنے پرہائیکورٹ سے رجوع  کیا۔

عدالت نے لیسکو چیف کو 19 اپریل 2016 کو ترقی کا جائزہ لینے کا حکم دیا، عدالتی حکم کے باوجود ابھی تک ترقی کا جائزہ نہیں لیا گیا، درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالتی حکم عدولی پرلیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

Shazia Bashir

Content Writer