عوام کیلئے خوشخبری، گھی سستا ہوگیا

12 Nov, 2019 | 02:59 PM

Sughra Afzal
Read more!

(عمران یونس) مہنگائی کے شور سے اچھی خبر، محکمہ انڈسٹریز نے تمام اقسام کے گھی کی فی کلو قیمت میں 10 سے 20 روپے کمی کر دی، نئی قیمتوں کے فوری اطلاق کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

محکمہ انڈسٹریز پرائسزویٹ اینڈ میئر نے تمام اقسام کے گھی کی قیمتوں میں کمی کردی، ڈی جی انڈسٹریز رانا عبدالشکور نے نئی قیمتوں کے اطلاق کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نئے نوٹیفکیشن کے مطابق 100 فیصد آر بی ڈی پام آئل کی فی کلو قیمت 140سے170روپے مقرر کی گئی ہے،1 سے 10 فیصد سافٹ آئل کی فی کلوقیمت 171 سے175 روپے اور1  سے20 فیصد سافٹ آئل کی فی کلو قیمت 176 سے180  روپے مقرر کر دی گئی،نوٹیفکیشن کے مطابق تمام کمپنیز گھی پیکنگ پر قیمت لکھنے کی پابند ہونگی اور نوٹیفکیشن کے اجراء کیساتھ قیمتوں کا فوری اطلاق کردیا گیا۔

محکمہ انڈسٹریز کے مطابق قیمتیں تحریر کرنے سے رٹیلرز اور ڈیلرز کیجانب سے پرائس وائیلیشن نہیں ہوگی، دوسری جانب قیمتوں کے فوری اطلاق سےد کاندار پریشان ہیں، دکانداروں کے مطابق وہ مہنگا خریدا گیا سٹاک کہاں بیچیں، کیونکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ریڈز بھی شروع کر دی ہیں۔

شہریوں نے بھی اپنی شکایات بیان کرتے ہوئے کہا ہےکہ گھی ہو یا کچھ اور سرکاری قیمت میں کم ہی کچھ میسر ہوتا ہے۔

مزیدخبریں