نرگس کا جویریہ عباسی کے ساتھ فوٹو شوٹ مقبول ہوگیا

12 Nov, 2019 | 11:48 AM

Sughra Afzal

(زین مدنی) لالی وڈ انڈسٹری کی نامور اداکارہ نرگس جو اب شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرکے بطور بیوٹیشن کام کر رہی ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے غریب اور نادار لڑکیوں کو بیوٹیشن بنانے کیلئے انسٹیٹیوٹ بھی بنا لیا۔

آج کل وہ خود میک اپ کرکے معروف فیشن فوٹوگرافر عامر چشتی کے ساتھ مختلف اداکاراﺅں کے برائیڈل شوٹس کررہی ہیں، پچھلے ہی دنوں انہوں نے گلوکارہ میگھا، ماہ نور، میری اور انمول نور کے ساتھ برائیڈل شوٹس کیے اور اب انہوں نے معروف ٹی وی اداکارہ ماڈل اور میزبان جویریہ عباسی کے ساتھ برائیڈل شوٹ کیا ہے جو سوشل میڈیا سمیت بیوٹیشنز میں بے حد مقبول ہورہا ہے۔

اس سلسلے میں نرگس نے بتایا کہ انہوں نے ساری زندگی خود اپنا میک اپ کیا لیکن اب دوسری ماڈلز کا میک اپ کرکے انہیں بنانا سنوارنا بہت اچھا لگتا ہے، وہ بہت جلد بیوٹی کاسمیٹکس شو بھی کر رہی ہیں جس میں نامور ماڈلز اور اداکارائیں شرکت کریں گی ۔

مزیدخبریں