پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیم اتائیوں کے خلاف سر گرم

12 Nov, 2018 | 10:50 PM

Shazia Bashir

زاہد چودری: طبی سہولتوں کا فقدان ہیلتھ کیئر کمیشن نے جوہر ٹائون میں منشیات اور نفسیاتی امراض کی علاج گاہ سر بمہر کر دی۔ ارشد ری ہیب ایڈکشن ٹریٹمنٹ سنٹر پر چھاپہ مار کر اکیس افراد کو بازیاب کروا لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے اتائیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔ ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیم نے جوہر ٹائون میں منشیات کے عادی اور نفسیاتی امراض کا شکار افراد کی علاجگاہ ارشد ری ہیب ایڈکشن ٹریٹمنٹ سنٹر پر چھاپہ مارا تو وہاں پر نہ تو مطلوبہ طبی سہولتیں دستیاب تھیں اور نہ ہی مستند ڈاکٹر اور عملہ موجود تھا۔

  ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ارشد ری ہیب ایڈکشن ٹریٹمنٹ سنٹر کو سربمہر کر دیا اور علاج کیلئے داخل اکیس افراد کو بازیاب کروا کر ان کے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔

 ترجمان ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق اتائیوں کے خلاف آپریشن کے دوران اب تک   سنٹرز پر چھاپے مار کر چھ سو بہتر افراد کو بازیاب کروایا جاچکا ہے اور سینتیس علاجگاہوں کو مکمل جبکہ چوبیس کو جزوی طور پر بند بھی کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں