ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی سی بی انڈر 16 کرکٹ سٹارز پروگرام فیصل آباد نے جیت لیا

پی سی بی انڈر 16 کرکٹ سٹارز پروگرام فیصل آباد نے جیت لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہبازعلی: فیصل آباد نے دفاعی چیمپئن لاہور کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو ووکٹوں سے شکست دے کر پی سی بی فیوچر پروگرام انڈر 16کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق  نوجوان کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ کو اپنے کیرئیر میں آگے بڑھنے کے لئے پہلی سیڑھی قرار دے دیا جبکہ جونئیر چیف سلیکٹر باسط علی نے جونئیر ٹیموں کو بین الاقوامی ٹورز کروانے کی تجویز دے دی۔  قذافی اسٹیڈیم میں فیصل آباد کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے لاہور کی ٹیم نے نووکٹوں پر 190رنز بنائے، حماد ستار نے 68، حافظ عثمان ندیم نے 35، عمر ایمان نے 30 رنز بنائے۔

فیصل آباد کے محمد اویس اور علی اسفند نے تین تین جبکہ محمد ابتسام نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جواب میں فیصل آباد نے 191 رنز کا ہدف آ ٹھ وکٹوں پر پورا کرلیا کپتان سمیر ثاقب 43، محمد ابتسام 42 اور محمد وقاص 33 رنز بناکر نمایاں رہے۔  ٹورنامنٹ میں کامیابی کے ساتھ ہی فیصل آباد ٹیم کے تمام کھلاڑی قذافی اسٹیڈیم میں سجدہ ریز ہوگئے، ٹورنامنٹ میں شریک کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس ٹورنامنٹ سے بہت کچھ سیکھا ہے اور یہ ٹورنامنٹ ان کے مستقبل کے لئے اہم ہے۔

جونئیر چیف سلیکٹر سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کا سٹی 42 سے گفتگو میں کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے ان کو زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی ٹورز کروانے چاہئیں۔ فیصل آباد کے محمد اویس اور محمد ابتسام کو مشترکہ طور پر مین آف دی میچ جبکہ لاہور کے عمر ایمان کو ٹورنامنٹ کا بہتر ین آل راونڈر اور فیصل آباد کے ارحم نواب کو بہترین باولر قراردیا گیا۔

Shazia Bashir

Content Writer