جو کام کیا وہ دکھانا پڑیگا۔۔۔

12 Nov, 2018 | 03:55 PM

Shazia Bashir

وقار گھمن: محکمہ بلدیات نے 2موبائل ایپلیکیشنز متعارف کروا دیں۔ سیکرٹریز یونین کونسلز روزانہ کی بنیاد پر صفائی اور شجرکاری کی تصاویر  اپلوڈ کرنے کے پابند ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق صاف پنجاب اور ٹری پلانٹیشن کے نام سے ایپلیکیشنز یوسی سیکرٹریز کو انسٹال کروائی گئیں۔یوسی سیکرٹریز شجرکاری مہم اور صفائی کی تصاویر روزانہ بھیجنے کے پابند ہونگے، صفائی کی ناقص صورتحال پر فوری کارروائی بھی ہوگی.

ابتدائی مرحلہ میں ایپلی کیشن لاہور ڈویژن کے سیکرٹریز کے لئے لازمی قرار دی گئی ہیں۔

مزیدخبریں