(جنید ریاض)صوبہ بھر کے25 ہزار سے زائد اساتذہ تبادلوں کے حوالے سے پریشانی میں مبتلا ہوگئے، صوبائی وزیر کے ٹوئٹ کے بعد بھی تبادلوں کی پالیسی تاحال واضح نہ ہو سکی۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر کے25 ہزار اور لاہور کے 9 ہزار اساتذہ تبادلوں کی وجہ سے پریشان ہیں ،صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کے ٹوئٹ کے بعد بھی تبادلوں پر صورتحال ابھی تک واضح نہیں ہو سکی، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق تبادلوں کے حوالے سے نئی سمری وزیر اعلیٰ کو بھجوائی گئی ہےنئی سمری میں تبادلوں کیلئے نیا شیڈول تیار ہوگا، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ نئی سمری میں نئی درخواستیں وصول کرنے کے حوالے سے بھی اجازت طلب کی گئی ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے تبادلوں کو پرانے شیڈول کے مطابق کرنے کا اعلان کیا تھا، جبکہ دوسری جانب لاہور کے اساتذہ کا کہنا تھا کہ مراد راس کے ٹوئٹ کے باوجود سکول ایجوکیشن اتھارٹی لاہور تبادلوں کے معاملات سے بے خبر ہے اور اساتذہ پریشانی سے دوچار ہیں۔