سموگ کیخلاف اقدامات نہ کرنے پر متعلقہ حکام سے جواب طلب

12 Nov, 2018 | 12:22 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی 42)سموگ کے تدارک کے لیے اقدامات نہ کرنے کےمعاملے پرلاہورہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری اورسیکرٹری ماحولیات سے جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہوراورگوجرانوالہ میں سموگ کے تدارک کے لیے اقدامات نہ کرنے کیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی ، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اخترشبیر نے کیس کی سماعت کی، درخواستگزار کی جانب سے شیراز ذکاء ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ لاہور اور گوجرانوالہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہو چکے ہیں،رہائشی علاقوں میں فیکٹریاں قائم ہیں جن کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

فیکٹریوں سےنکلنے والا دھواں سموگ میں اضافے کا باعث بنتا ہے،ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں شہروں میں سموگ سے نمٹنے کیلئے اقدامات نہیں کیے جا رہے،درخواست گزار نے استدعا کی کہ سیکرٹری ماحولیات کو سموگ کی بہتر روک تھام کیلئےاقدامات کا حکم دیا جائے،عدالت نے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری ماحولیات سےجواب طلب کرلیا۔

مزیدخبریں