راولاکوٹ: جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور حکومتی کمیٹی کے مابین مذاکرات کسی نتیجہ کے بغیر ختم ہو گئے۔ عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مطالبات پر حکومت اور کمیٹی کے نمائندوں نے راولا کوٹ میں دو گھنٹے مذاکرات کئے تاہم ڈیڈ لاک برقرار رہا اور فریقین کسی نتیجہ پر پہنچے بغیر مذاکرات کی میز سے اٹھ گئے۔
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سینئیر لیڈر عمر نذیر نے کہا ہے کہ حکومت مطالبات پر سنجیدہ نہیں ہے۔ وہ مذاکرات کا ڈھونگ کر رہی ہے ۔
راولاکوٹ کے کمشنر آفس میں عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے نمائندوں کے ساتھ حکومت کے مذاکرات میں آزاد کشمیر کے وزیر اعظم خود ویڈیو لنک کے ذریعہ شریک تھے۔ چار گھنٹوں سے زائد ٹائم جاری رہنے والے مزاکرات میں چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سمیت 15 کے قریب کمیٹی ممبران بھی شریکِ تھے ۔
عوامی ایکشن کمیٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے رہنما شوکت نواز میر اور عمر نذیر کشمیری عوامی اجتماع میں اپنے آئندہ لائحہ عمل کا باضابطہ اعلان کریں گے۔