پاکستان آئرلینڈ دوسرا ٹی ٹوینٹی؛ پاکستان جیت گیا

12 May, 2024 | 08:59 PM

سٹی42: آئرلینڈ کے ساتھ دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں  پاکستان نے آئر لینڈ کو  7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ڈبلن میں کھیلے گئے میچ میں آج پاکستان کی بیٹنگ کی ابتدا میں پہلے دو اوورز میں دو وکٹیں گرنے سے پاکستان سخت مشکلات میں گھر گیا  تھا۔فخر زمان اور محمد رضوان کی  140 رنز کی پارٹنر شپ نے پاکستان کو  مشکلات سے نکال کر میچ جتوا دیا۔ تاہم  15 ویں اوور میں فخر زمان  78 کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہو گئے۔ان کے بعد اعظم خان نے محمد رضوان کے ساتھ مل کر  سترھویں اوور میں ہی 195 رنز بنا کر 193 رنز کا  ٹارگٹ عبور کر لیا۔   محمد رضوان نے 46  گیندوں سے 75 اور اعظم خان نے  10 گیندوں سے  30  رنز بنائے۔ 

  آئر لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے  20  اوورز میں 193 رنز بنائے تھے۔ پاکستان کی ٹیم  دو اوورز میں  17 رنز بنا  پائی ۔  تاہم اس کے بعد محمد رضوان نے صورتحال کو سنبھال لیا۔ 4 اووروں کے اختتام پر محمد رضوان  23   رنز اور فخر زمان  4 رنز پر کھیل رہے تھے۔ دونوں بیٹرز نے ذمہ داری کے ساتھ بیٹنگ کرتے ہوئے 13 ویں اوور کے اختتام تک ٹیم کو جیت کی راہ پر ڈال دیا۔  13 اووروں میں پاکستان کا مجموعہ  135  رنز ہو گیا اور 14 اوورز میں پاکستان نے 143  رنز بنا لئے۔ 

اوپنر  صائم ایوب  نے مارک ایڈائر کے پہلے اوور کی دوسری گیند پر چھکا لگایا اور تیسری گیند پر  مڈ وکٹ پر کیچ ہو گئے۔  دوسرے اوور میں گراہم ہیوم کی گیند پر بابر اعظم کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہو گئے۔

آئر لینڈ کی بیٹنگ

پاکستان نے ابتدائی  11 اوورز میں میزبان ٹیم کو صرف  92 رنز بنانے کی اجازت دی۔ اس وقت آئرش ٹیم کی دو وکٹیں گر چکی تھیں۔ اس وقت  لورکین ٹکر 21 گیندوں سے  33 رنز اور  ہیری ٹیکٹر  27  گیندوں سے 32 رنز بنا کر وکٹ پر تھے۔   لیکن بارھویں اوور میں صورتحال تیزی سے بدلنے لگی۔ عباس آفریدی کے اس اوور میں  ہیری ٹیکٹر پہلی گیند پر چوکا لگا کر دوسری گیند پر آؤٹ ہو گئے۔  اس اوور میں چھ رنز بنے لیکن  عماد وسیم کےاگلے اوور میں  کرٹیس کیمفر اور لورکین ٹکر نے مل کر  12 رنز بنائے جن میں ٹکر کا چھکا شامل تھا۔

آئر لینڈ کے کرٹیس کیمفر نے  14 ویں اوور میں وکٹ پر آتے ہی کھیل کا پانسہ بدل دیا۔ انہوں نے 15 ویں اوور مین شاہین آفریدی کو دو چھکے اور ایک چوکا مار کر  آئرش ٹیم کا مجموعہ 133 رنز تک پہنچا دیا۔ شاہین کا یہ اوور پاکستان کو  17 رنز میں پڑا۔

 آئرلینڈ نے 3 وکٹوں کے  نقصان پر  14 اووروں میں116 رنز بنا ئے تھے۔  

آئر لینڈ کے دونوں اوپنر چوتھے اوور میں شاہین آفریدی کی  گیندوں پر فخر زمان اور محمد عامر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے تھے۔ چوتھے اوور  سے 12 ویں اوور تک آئرنش بیٹرز  ٹکر اور ٹیکٹر وکٹ پر مضبوطی سے جمے ہوئے ہیں تاہم ان کی رنز نکالنے کی رفتار کم ہے۔  اوپنر  اینڈریو بالبی می 14 گیندوں سے  16 رنز اور پاؤل سٹرلنگ  7 گیندوں سے  11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 

آخری تین اوورز میں آئرش بیٹرز نے پاکستانی باؤلرز کی جم کر پٹائی کی۔ شاہین آفریدی کے آخری اوور میں انہیں  17 رنز پڑے۔

ٹاس جیت کر ٹارگٹ چیز کرنے کا فیصلہ

 پاکستان  اور آئر لینڈ کے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں قومی ٹیم ن کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہ۔ 

ڈبلن میں کھیلا جانے والے میچ میں پاکستان نے آئر لینڈ  سے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دیدی۔

  آئر لینڈ کو  تین میچوں کی سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل ہے ۔  آج کا میچ اس لئے اہم ہے کہ اگر آئرلینڈ میچ جیتنے مین کامیاب ہو گیا تو وہ سیریز بھی جیت جائے گا۔ 

شاداب آؤٹ عامر اِن

آج گرین شرٹس  ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے،  آل راؤنڈر سپنر شاداب خان کی جگہ فاسٹ باؤلر محمد عامر کو شامل کیا ہے۔

مزیدخبریں