ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین منتخب 

خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین منتخب 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ایم کیو ایم کی مرکزی ایڈ ہاک کمیٹی کا پاکستان ہاؤس میں اجلاس ہوا جس کی صدارت کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کی،مرکزی کمیٹی نے متفقہ طور پر خالد مقبول صدیقی کو ایم کیو ایم پاکستان کا چیئرمین منتخب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں مرکزی کمیٹی کی تنظیمی اور سیاسی امور پہ معاونت کے لیے اعلیٰ سطحی مرکزی کونسل کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا۔ایم کیو ایم کی اعلیٰ سطحی مرکزی کونسل کے ارکان کے ناموں کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

اجلاس میں سیدمصطفی کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، نسرین جلیل ، نیس قائمخانی، فیصل سبزواری، امین الحق اور رضوان بابر  شریک ہوئے۔