سٹی42: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے صوبائی وزیر اریگیشن کاظم پیرزادہ کی ملاقات ،محکمہ انہار کے امور پرتبادلہ خیال کیا اور اریگیشن سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا جائزہ لیا گیا۔
ملاقات کے دوران کاشتکاروں کو ٹیل تک پانی کی بروقت فراہمی کے تجاویز پر غور کیا جبکہ صوبے بھر میں کھالوں کو پختہ کرنے کے پروگرام پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں 10 ارب کی لاگت سے 1200 کھالے پکے کیے جارہے ، دوسرے مرحلے میں صوبہ بھر میں 7ہزار کھالے پکے کیے جائینگے۔انشاء اللہ آئندہ 5 سالوں میں کھالوں کو پختہ کردیا جائے گا۔ کھالے پکے ہونے سے نہروں کے ٹیل پر بھی کاشتکاروں کو وافر پانی دستیاب ہوگا۔
مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ کسانوں کے لئے سولر ٹیوب ویل پراجیکٹ کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔ نہری پانی کی چوری برداشت نہیں، سدباب کے لئے موثر کارروائی کی جائے گی۔
دوسری جانب صوبائی وزیر کاظم پیرزادہ نے کہا کہ مریم نواز کی قیادت میں کابینہ اور ٹیم عوامی فلاح و بہبود کے لئے دن رات کام کررہی ہے۔انشاء اللہ قائد میاں نوازشریف کے ویژن کے مطابق کاشتکار کی فلاح وبہبود کا مشن پورا کرینگے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے صوبائی وزیر اریگیشن کاظم پیرزادہ کی ملاقات میں سینٹر پرویز رشید بھی موقع پر موجود تھے۔