ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم کی مصروفیات کے باعث ہاکی ٹیم کے لیے رکھی گئی تقریب منسوخ

 وزیر اعظم کی مصروفیات کے باعث ہاکی ٹیم کے لیے رکھی گئی تقریب منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ازلان شاہ کپ کا فائنل کھیلنے والی قومی ہاکی ٹیم کے اعزاز میں رکھی گئی تقریب منسوخ کردی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی سرکاری و نجی مصروفیات کے باعث ہاکی ٹیم کے لیے رکھی گئی تقریب منسوخ کردی گئی ہے۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی تقریب سرکاری ٹی وی سے براہ راست نشر کرنے کا پلان بنایاگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ  قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی جہاں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڈ اور چئیرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان قومی ٹیم کا استقبال کریں گے۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قومی ہاکی ٹیم کےکھلاڑیوں  کو مدعو کیا تھا۔