سٹی42: لیسکو میں اووربلنگ پرصارفین کو ریلیف دینے کا معاملہ نیا رخ اختیار کرنے لگا، افسران نے صارفین کو ریفنڈ دینے کے پلان میں رکاوٹ بننےکیلئے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے رجوع کرنے کا پلان بنا لیا۔
ایف آئی اے نے لیسکو سے اربوں روپے کے ریفنڈ پر 13 مئی تک پلان مانگ رکھا ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے پلان طلب کرنے پر افسران نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے پاس جانے کا فیصلہ کیا۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز سے سترہ ماہ کے دوران اووربلنگ ختم کرنے کی منظوری لینے کا پلان بنا لیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ لیسکو چیف شاہد حیدر نے کمپنی سیکرٹری بشری عمران کو ورکنگ پیپر تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ ورکنگ پیپر میں کریڈٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملے میں رکاوٹ کے لئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا سہارا لیا جائیگا۔
واضح رہے کہ لیسکو میں اٹھانوے کروڑ یونٹس کی اووربلنگ رپورٹ کی گئی۔کمپنی نے صارفین کو ابھی تک صرف اکتیس کروڑ یونٹس کا ریفنڈ دیا ہے۔