سٹی42: ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائر قاضی علی رضا نے سرکل افسران،ایس ایچ او اور چوکی انچارجز سے میٹنگ کی جس میں گٹکا اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت جاری کی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق دوران میٹنگ ایس آئی پی ایس کی سہولیات کی عوام تک رسائی اور جدید پولیسنگ کو فروغ دینےاورتھانوں کی صفائی،کرائم کنٹرول اور کارکردگی کو مزید بہتر کرنے کے بارے احکامات جاری کیے گئے۔ ایس پی نے ہدایت کی کہ قمار بازوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھیں ،موٹر سائیکل چوری ہونے کی صورت میں متعلقہ ایس ایچ او جوابدہ ہو گا، چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں ۔بجلی چوری کے مقدمات میں مطلوب ملزمان کو گرفت میں لائیں،پتنگ ساز و فروشوں کو گرفت میں لائیں اور آگاہی مہم جاری رکھیں۔
انھوں نے مزید کہا زیر تفتیش مقدمات کو یکسو اور پینڈنگ روڈ کو فی الفور کلئیر کریں،مفرور اشتہاری اور عادی ملزمان سے متعلق ٹارگٹ کو یقینی بنائیں۔