سٹی42: ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور ائیرپورٹ پر بڑی کارروائی کی جس کے نتیجے میں غیر قانونی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے کی کوشش ناکام بنادی۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق وقار الحسن نے ابرار اشرف کے پاسپورٹ پر اٹلی جانے کی کوشش کی ،ملزم نے ایجنٹ سے 40 لاکھ میں پاسپورٹ حاصل کیا ۔ملزم کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔
ملزم نے ابرار اشرف نامی شخص کے پاسپورٹ اور ریزیڈنٹ کارڈ پر اٹلی جانے کی کوشش کی, ملزم فلائٹ نمبر TK715 سے اٹلی جا رہا تھا.