سٹی42: سابق صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ میں فوج کو ہمیشہ دفاع کرتا رہوں گا،معیشت کو استحکام دینے کیلئے ضروری ہے کہ عمران خان سے بات چیت کی جائے۔
لاہور میں عارف علوی نے پریس کانفرنس کی جس میں انھوں نے کہا غزہ میں جو ہورہا ہے وہ تصاویر سے پتا چلا ہے، انسانیت پر امید تھی کہ غزہ میں جو ہورہا ہے اس پر آواز بلند کریں گےمیڈیا کی آزادی پاکستان میں ضروری ہے، سوشل میڈیا عوام کے ہاتھ میں ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں جمعرات کو عمران خان سے ملا تھا،عمران خان بہت قربانیاں دے رہے ہیں اور اپنی انا کو بھی قربان کیا ہے۔بات چیت ہی ملک کیلئے ایک بہترین حل ہے۔
سابق صدر عارف علوی نے کہا عدلیہ پر میں سمجھتا ہوں کہ دباو ہے، سارے ادارے بند گلی میں چلیں گئے ہیں، میں فوج کو ہمیشہ دفاع کرتا رہوں گا۔