سٹی42: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ڈبلن میں قومی کھلاڑیوں سے دورہ آئرلینڈ پر ملاقات کی جس دوران محسن نقوی نے کھلاڑیوں کو محنت ، پروفیشنل اپروچ کیساتھ کھیلنے کی تلقین کی اور کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا۔
چیئرمین پی سی بی اور قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے درمیان دو گھنٹے طویل ملاقات ہوئی جس پر حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ ٹی 20کرکٹ یکسر مختلف اور جارحانہ اپروچ کی حامل ہے.جدید و نئے انداز کے مطابق کھیل کر ہی جیت ممکن ہو گی،کمرے میں حکمت عملی ترتیب دی جا سکتی ہے مگر اصل امتحان میدان میں ہوتا ہے. بلاشبہ تمام کھلاڑی باصلاحیت ،پروفیشنل اور بہترین ہیں، قومی ٹیم کا باؤلنگ اٹیک شاندار ہے،فیلڈنگ پر توجہ کی ضرورت ہے تاکہ مخالف ٹیم کو کوئی چانس نہ مل سکے, کھلاڑی پاکستان کیلئے امید ہیں ،آپ نے قوم کی توقعات پر پورااترناہے.
چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ 11 کھلاڑی ایک ہو کر پاکستان کیلئے جان لڑا دیں گے تو کامیابی قدم چومے گی،آخری بال تک فائٹ کریں،مقابلہ ہوتا دکھائی دینا چاہیے،آئرلینڈ سے پہلے میچ میں شکست کو کوئی بھی قبول نہیں کر رہا۔آئرلینڈ اور انگلینڈ کے بعد اصل امتحان ورلڈکپ ہے۔