عابد چودھری: ایس ایچ او پرانی انارکلی جاوید حسین کامبینہ ملزمان پر بہیمانہ تشدد,واقعہ کی فوٹیج سامنے آ گئی.
پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او جاوید مبینہ طور پر ملزمان پر تشدد کرتے ہوئے اس کی ویڈیو بھی بنواتا رہا۔ پرانی انارکلی پولیس نےاشتہاری کی تلاش میں چائنہ سینٹر چھاپہ مارا، اشتہاری نہ ملنے پر پولیس نے موقع سے 5افراد کو حراست میں لے لیا، ایس ایچ او جاوید مبینہ ملزمان پر تھپڑ برساتا تھانے لے گیا۔ پولیس کی جانب سے حراست میں لئے جانے والے افراد پر تاش جوا کھیلنے کا مقدمہ درج کر دیا۔
یاد رہے کہ گرفتار ملزمان میں احسان، ناظم، منظور، علی رضا ،زاہد و دیگر شامل ہیں۔