(ویب ڈیسک)ماں تجھے سلام۔۔ہزاروں سلام۔۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ماں کے عالمی دن پر کہنا ہے کہ ماں جیسی عظیم ہستی سے محبت کسی مخصوص دن سے بالاتر ہے۔ دنیا میں سب سے خوبصورت اور میٹھا لفظ ماں ہے ۔ پیار۔ خلوص اور شفقت جیسے سچے جذبوں میں گوندھے ہوئے اس پاکیزہ رشتے کا کوئی نعم البدل نہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ماں کی گود میں سر رکھ کر باتیں کرنے اور سونے میں جو سکون ملتا ہے۔ وہ دنیا کے قیمتی ترین بستر پر بھی نصیب نہیں ہو سکتا۔ اللہ تعالٰی نے مجھے ماں کی دعاؤں سے اس مقام پر پہنچایا ہے۔
والدہ مرحومہ کی کمی زندگی کے ہر موڑ پر محسوس کرتا ہوں اور ان کی خوبصورت یادیں اور دعائیں ہمیشہ میرے ساتھ ہیں،تمام ماؤں کی عظمت کو سلام پیش کرتاہوں۔