(فاران یامین)لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث چار دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فیضان بٹ کو دوران تفتیش اسلحہ اور ہینڈ گرینیڈ کی برآمدگی کے لیے کرول جنگل لیجایا گیا ، ملزم فیضان کی نشاندہی پر جنگل سے دو پسٹل اور ہینڈ گرینیڈ برآمد کیے۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق برآمدگی کے دوران فیضان کے پانچ سے چھ ساتھیوں نے حملہ کردیا،دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر سیدھا فائرنگ کی ، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث چار دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔
فائرنگ کرنے والے3دہشت گرد جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے ،موقع سے 2 کلاشنکوف1 پستول قبضہ میں لے لیا گیا، حکام کے مطابق ٹارگٹ کلر فیضان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا۔فیضان کے ساتھ ہلاک ہونے والے تینوں دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیاگیا۔