بارش کے باعث چھت گرنے سے بچی جاں بحق،سات افراد زخمی

12 May, 2024 | 08:33 AM

(ویب ڈیسک)قدرت لاہوریوں پر مہربان،بارش سے شہر کا موسم خوشگوار،چھٹی کے روز گرمی کا زور ٹوٹنے سے شہری کھل اٹھے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ابر کرم برس پڑا،رات کے آخری پہر شہر کے مختلف علاقوں میں برسنے والی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا،درجہ حرارت نمایاں کمی کے ساتھ 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ کبھی تیز کبھی ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ۔

 دوسری جانب شیخوپورہ میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے 10 سالہ بچی جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے،جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

خوشاب ، مظفرآباد شہر اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد ، پنجاب،بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی چلنے اور بارش کا امکان ہے ۔

گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 44 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔ سکھر،ڈیرا غازی خان41، حیدر آباد ،ملتان 39، پشاور 37، لاہور، مظفر آباد 36 ،کراچی، اسلام آباد 35، گلگت 31 اور کوئٹہ میں 29 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔


 

مزیدخبریں