پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یٰسین نے حکومتی تشدد کی مذمت کر دی

12 May, 2024 | 12:39 AM

This browser does not support the video element.

سٹی42:  پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر  کے صدر  چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو آٹا اور بجلی سستی مل سکتی ہے تو  آزاد کشمیر کے عوام کو کیوں نہیں۔  چوہدری یٰسین نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم کو حالیہ پر تشدد احتجاج اور تصادم کا ذمہ دار قرار دے دیا۔ 

 وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے ہٹ دھرمی اور غیر زمہ دارانہ رویے اور طاقت کے استعمال والی حکومتی پالیسی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوۓ آزاد کشمیر میں جاری عوامی احتجاجی مظاہروں پر طاقت کے بے دریغ استعمال, ریاست اور ریاستی عوام کو آمنے سامنے لا کھڑا کرنے پر پوری ریاست کے پُرامن ماحول کو پُرتشدد بنانے شدید مذمتی بیان جاری کردیا۔

 صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین نے احتجاج کے دوران شہید ہونے والے پولیس آفیسر عدنان قریشی نیلم پل سے گرنے والے نوجوان اور دیگر سینکڑوں پرتشدد واقعات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوۓ عوام اور ریاستی اداروں کو پُرامن رہنے کی اپیل بھی کردی۔

مزیدخبریں