سٹی42: وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے میرپور میں احتجاج کے دوران شہید ہونے والے سب انسپکٹر عدنان قریشی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ سب انسپکٹر عدنان قریشی آزادکشمیر پولیس کا فخر ہیں۔ سب انسپکٹر عدنان قریشی نے ڈیوٹی کے دوران جان دی۔
چوہدری انوارالحق نے کہا کہ سب انسپکٹر عدنان قریشی کی شہادت پر دل رنجیدہ ہے۔ ذمہ دار شرپسندوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
آزادکشمیر کے شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کریں ۔ وزیراعظم آزادکشمیر شہید سب انسپکٹر کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔