ویب ڈیسک: پاکستان نے ورلڈ کپ میں اپنےمیچ غیرجانب دار مقام پر منتقل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ بھارت کی جانب سے ایشیا کپ میں پاکستان آنے سے انکار کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے میچ غیرجانب دار مقام پر منتقل کرنے کا مطالبہ کردیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) ون ڈے انٹرنیشنل ورلڈ کپ کے میچوں کا شیڈول یا مقامات کی فہرست جاری کرنے میں ناکام ہو چکاے جبکہ ورلڈ کپ اکتوبر میں شروع ہوگا، ورلڈ کپ کے آغاز ک میں6 ماہ سے کم عرصہ رہ گیا ہے۔ صورت حال غیرمعمولی رخ اختیار کرچکی ہے،بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت یقینی بنانے کے لیے اقدامات تاحال واضح نہیں ہیں ،جبکہ دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈ اپنے اپنے مؤقف پر ڈٹے ہوئے ہیں اور دونوں ممالک کے باہمی تعلقات بھی خوش گوار نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت کے کرکٹ بورڈ کی جانب سے کسی جواز کے بغیر پاکستان میں ہونےوالےایشیا کپمیں اپنی ٹیم نہ بھیجنےکےاشتعال انگیز اعلان کے بعد پاکستان نےبھی بھارت میںاس سال اکتوبرمیں ہونےوالےآئی سی سی ورلڈ کپ میں بھارت جا کر کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔ بعد ازاں پاکستان آئی سی سی کی یقین دہانی پراس شرط پر بھارت میں ہونےوالا ورلڈ کپ بھارت جا کر کھیلنے پرآمادہ ہوا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان میں اگلے سال ہونےوالے ایشیا کپ میں اپنی ٹیم بھیجنے کی ضمانت مہیا کی جائے۔ بھارت کی جانب سے ایشیاکپ میں شرکتکےلئےپاکستان آنےکےمتعلق واضح یقین دہانی نہ کرائے جانے کے بعد پاکستان بھی اپنے بھارت جا کر کھیلنے کے گزشتہ اعلان پر نظرثانی کر رہا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے زرائع کا کہنا ہے کہ اگر بھارتی بورڈ نے ہٹ دھرمی ترک نہ کی توپاکستان اس ورلڈ کپ کا بائیکاٹ تک کرسکتا ہے۔