ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھیلیسیمیا ڈے؛ آمنہ بشیر میموریل ٹرسٹ میں آگاہی سیمینار کا انعقاد

 تھیلیسیمیا ڈے؛ آمنہ بشیر میموریل ٹرسٹ میں آگاہی سیمینار کا انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آمنہ بشیر میموریل ٹرسٹ مصری شاہ میں تھیلیسیمیا ڈے کی مناسبت سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار میں 100 سے زائد مریضوں نے شرکت کی۔ سیمینار کےموقع پر پروفیسر ڈاکٹر عادل اختر اور ڈاکٹر صبا کبیر نے مریضوں کو چیک کیا اور والدین کو مرض سے متعلق آگاہی فراہم کی۔

ماہرین صحت نے شادی سے پہلے تھیلیسیمیا ٹیسٹ کو لازمی قرار دیا تاکہ یہ بیماری نئی نسل میں منتقل نہ ہو سکے۔

سیمینار کےموقع آمنہ بشیر  میموریل ٹرسٹ کی گیارہویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں اور بچیوں میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔ سماجی حلقوں نے ایڈمنسٹریٹر ارسلان احمد اور ٹرسٹیز کی خدمات کو قابل ستائش قرار دیا ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer