بین گولڈسمتھ بھی عمران خان کے متعلق فکرمند

12 May, 2023 | 08:01 PM

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق برادر نسبتی بین گولڈ سمتھ نے کہا ہے کہ وہ عمران خان کے بارے میں فکر مند ہیں۔ برطانوی ٹی وی کو انٹرویو میں بین گولڈ اسمتھ کا کہنا تھاکہ عمران خان ان چند شخصیات میں سے ہیں جن سے بے حد متاثر ہوں۔عمران خان کے بارے میں فکرمند ہوں۔

بین گولڈ سمتھ نے پاکستان کی صورتحال پر بات کرنے سے گریز کیا اور کہا کہ مجھے نہیں پتا وہاں کیا ہونے والا ہے، عمران خان کو یقین ہے کہ انجام اچھا ہی ہوگا۔ ان کا کہنا تھاکہ جوانی میں عمران خان پوری فیملی کیلئے رول ماڈل تھے، انہوں نے  مجھےکرکٹ کھیلنا سکھائی۔

واضح رہے کہ عمران خان نے اپنی خود نوشت سوانح  عمری میں بھی بین گولڈ سمتھ کا ذکر کیا ہے، عمران خان نے لکھا کہ جب ان کی سیاسی جماعت تحریک انصاف پر قرضہ چھڑھا ہواتھا اوران کے مالی حالات اچھے نہیں تھے تو انہوں نے بین گولڈ سمتھ کے پیسوں سے کرکْٹ کے میچ پر  شرطیں لگائی تھیں اور جیت کا پیسہ دونوں نے تقسیم کیا تھا۔ اس پیسہ سے انہوں نے تحریک انصاف کاقرضہ اتار دیا تھا

مزیدخبریں