ویب ڈیسک: لاہور شہر میں24گھنٹوں کے دوران مختلف جرائم کی 414وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔شہریوں کاکہنا ہےکہ لاہور پولیس کے افسران ڈاکوؤں اور چوروں کو پکڑنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران شہر میں 414وارداتیں ہو چکی ہیں، جس میں 9،سٹریٹ کرائم کی 5،نقب زنی کی 3وارداتیں،موٹرسائیکل چھینے کی 3،موٹرسائیکلیں چوری کی 100،دو کار چوری اور متفرق چوری کی 291وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
لاہور پولیس کے مطابق شمالی چھاﺅنی میں چورتالے توڑ کر خالد کے گھر سے 58لاکھ مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر سامان چرا کر فرار،چوہنگ میں چور تالے توڑ کر عدنان کے گھر سے 19لاکھ مالیت کے طلائی زیورات،نقدی اور دیگر لے گئے,چوہنگ میں چور تالے توڑ کر سجاد احمد کے گھر سے 18لاکھ 20ہزار مالیت کے طلائی زیورات ،نقدی اور دیگر سامان لے اڑے ۔
لاہور کے علاقہ ہربنس پورہ میں ڈاکو اکرام خان کے دفتر سے 15لاکھ 45ہزار مالیت کی نقدی چھین کر فرار،ہیئر میں ڈاکو عباس کی دکان سے ایک لاکھ دس ہزار چھین کر فرار ،گرین ٹاﺅن میں ڈاکو الیاس کی موبائل فونز کی دکان سے تین لاکھ چھ ہزار مالیت کی نقدی او رموبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے ،ہنجر وال کے علاقے میں ڈاکو سفیان کی دکان سے پچاس ہزار روپے چھین کر فرار جبکہ سبزا زار کے علاقے میں ڈاکو شکیل کی دکان سے ایک لاکھ 17ہزارروپے چھین کر فرار ہو گیا۔
اس کے علاوہ رائیونڈ میں ڈاکو مختار کی ایلومینیم کی دکان سے 45ہزار روپے چھین کر فرار،ستوکتلہ میں ڈاکو نعمان خان کی دکان سے 82ہزار روپے چھین کر فرار،گرین ٹاﺅن کے علاقے میں ڈاکو اطہر شاہد کی ایلومینمیم کی دکان سے 45ہزار روپے چھین کر فرار، سمن آباد کے علاقے میں ڈاکو شہزاد طارق کی دکان سے 14ہزار 8سو روپے چھین کر فرار، گارڈن ٹاﺅن کے علاقے میں ڈاکو حسن صابر سے 19لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے، جبکہ وحدت کالونی کے علاقے میں ڈاکو زبیر رحمان اوراس کی فیملی سے 12لاکھ 42ہزار مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور موبائل فون چھینے،حافظ عزیز سے 16لاکھ 10ہزار مالیت کے 7موبائل فونز چھین اور حیدر علی سے 55ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔
اقبال ٹاﺅن کے علاقے میںڈاکو وقاص سے 35ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے جبکہ نشتر کالونی کے علاقے سے نواب دین اور کاہنہ کے علاقے سے محمد رفیق کی کاریں چوری ہو گئیں،مسلم ٹاﺅن میں کاشف نواز، کاہنہ میں قیصر علی اور نشتر کالونی میں اسراراحمد سے ڈاکوﺅں نے اسلحہ کے ذور پر موٹرسائیکلیں اور نقدی چھین لی۔