(ویب ڈیسک) ملکی صورتحال کے باعث پنجاب پبلک سروس کمیشن(پی پی ایس سی) نے پی ایم ایس کے امتحانات ملتوی کر دیئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پی پی ایس سی کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ 16 مئی سے شروع ہونے والے پی ایم ایس امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں، ترجمان پی پی ایس سی کا کہنا ہے کہ ملکی صورتحال کے پیش نظر پی ایم ایس امتحانات ملتوی کیے گئے ہیں ، نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔