سپریم کورٹ کےآگے دھرنادینے کی تجویز نواز شریف نے دی

12 May, 2023 | 06:58 PM

 ویب ڈیسک: پیر کو سپریم کورٹ کے باہر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کی تجویزسابق وزیراعظم نواز شریف نےدی۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اجلاس میں  اتحاد کی اسلام آباد میں موجود قیادت نےشرکت کی ، اجلاس کی صدارت پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کی جبکہ زرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر دھرنا دینے کی تجویز مسلم لیگ نون کے قائدمیاں نواز شریف کی طرف سے آئی۔

   اجلاس  میں سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے عمرن خان کی لاقانونیت کو تحفظ دینے والےحالیہ فیصلوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔اورکہا گیا کہ ملک بھر میں امن و امان کو خراب کرنے والوں کو عدالتیں کیسے ریلیف دے سکتی ہے، جی ایچ کیو، کور کمانڈر ہائوس، ریڈیو پاکستان سمیت عوام کے املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو کیسے چھوڑا جاسکتا ہے، ایک دن قبل تمام صورتحال پر فون ریکارڈ بھی سامنے آگیا، اس کے بعد بھی ہوش کے ناخن نہیں لئے گئے۔

  ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اجلاس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے پیر کو سپریم کورٹ کے باہر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کی تجویز دی گئی۔ جس میں کہا گیا کہ پیر کو سپریم کورٹ کے باہر بڑا احتجاجی مظاہرہ کرنا چاہیئے۔ پی ڈی ایم کے تمام رہنماء کچھ دیر بعد وزیراعظم سے ملاقات کے لئے وزیر اعظم ہاؤس جائیں گے۔ پی ڈی ایم رہنماؤں کے وفد کی قیادت مولانا فضل الرحمان کریں گے۔

مزیدخبریں