واٹس ایپ نے نیا سسٹم متعارف کروا دیا

12 May, 2023 | 05:54 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) واٹس ایپ نےصارفین کو جعلی فون کالز کے بڑھتے ہوئے خطرے سے بچانے کے لیے  اپنے مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ سسٹم میں نمایاں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 ٹویٹر انجینئر گوگل پکسل 7 پرو سمارٹ فون کو بغیر کسی اجازت کے خود آن کرنے کے بعد سے واٹس ایپ کو اب جعلی فون کالز پر مزید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔واٹس ایپ پیغام رسانی کا وہ مقبول پلیٹ فارم ہے جس نے ہمیشہ انکرپشن کے خاتمے اور صارف کی حفاظت کی پرائیویسی پر زور دیا ہے۔ اس کا مقصد غیر مشتبہ صارفین کو نشانہ بنانے والی جعلی سرگرمیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کا مقابلہ کرنا ہے۔

 واٹس ایپ  کے ترجمان کے مطابق بین الاقوامی جعلی کالز ایک نیا طریقہ ہے۔ جس سے صارف کو مسڈ کال دے کر یا میسج کرنے کے لیے صرف دھوکہ دہی کے لیے کیا جاتا ہے۔

 واٹس ایپ  نے مجرموں کو پکڑنے کیلئے ٹیک رول آؤٹ کرکے منظم طریقے سے سائبر کرائم سے لڑنے کی کوشش کی ہے۔ واٹس ایپ ترجمان کے مطابق انہوں نے اس طرح کے واقعات کو نمایاں طور پر کم کرنے کے لیے اپنے سسٹم کو تیزی سے بڑھا دیا ہے۔ ان کے مطابق ان کا جدید نفاذ موجودہ جعلی کالز کو کم از کم 50% تک کم کر دے گا اور موجودہ واقعات کو مؤثر طریقے سے کنٹرول کرنے کے قابل ہونے کی توقع رکھتے ہیں۔

 واٹس ایپ ترجمان کا صارفین سے مزید کہنا ہے کہ وہ اپنے صارف کے لیے محفوظ تجربہ کو یقینی بنانے کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔ 

 واٹس ایپ ترجمان اپنے صارفین کی حفاظت کیلئے بہت سے ٹول فراہم کرتے رہتے ہیں مثال کے طور پر بلاک اور رپورٹ۔ واٹس ایپ مسلسل اپنے  صارفین کی حفاظت اور آگاہی کے ساتھ ساتھ اپنے پلیٹ فارم سے بڑے خطرات کو ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

 واٹس ایپ نے جعلی فون کالز کے خلاف اپنی کوششوں کو تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

مزیدخبریں