ویب ڈیسک: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے موبائل انٹرنیٹ سروس تاحکم ثانی معطل رکھنے کا اعلان کر دیا تاہم پی ٹی اے نے وضاحت کی کہ براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس بحال رہےگی۔
جمعہ کے روز اپنے بیان میں پی ٹی اے نے کہا وزارت داخلہ نے موبائل انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کی کوئی ہدایت جاری نہیں کی۔موبائل انٹرنیٹ سروس کو تاحکم ثانی معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔