ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریڈیو پاکستان پشاور کی بحالی، کور کمانڈر  پشاور کا عمارت کا دورہ

City42, CoreCommander Peshawar, Pakistan, Radio Pakistan Peshawar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  کور کمانڈر پشاور  نے ریڈیو پاکستان کی 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد شر پسندوں کے ہاتھوں تباہ ہونے والی عمارت کا جمعہ کے روز دورہ کیا۔ ریڈیوپاکستان کے افسران نے کور کمانڈر کو ریڈیو پاکستان میں ہونے والے واقعے پر تفصیلی بریفنگ دی اور انہیں عمارت کے مختلف حصے بھی دکھائے۔

کور کمانڈر نے کہا کہ پاک فوج کا عملہ مختلف کاموں کے حوالے سے ریڈیو پاکستان پشاور کی بحالی اور صفائی میں مصروف عمل ہے، پاک فوج کی طرف سے ٹراسمیٹر کی تنصیب، عمارت کی مرمت کرنے سمیت مکمل مدد فراہم کی جائے گی۔ اور عمارت کی بحالی میں مزید تیزی لائی جائے گی۔ کور کمانڈر پشاور نے کہا کہ واقعہ میں زخمی ہونے والے ملازمین کو سی ایم ایچ اسپتال میں مکمل علاج فراہم کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ریڈیو پاکستان نے پاک فوج کی مدد سےجمعرات کو  ہی اپنی نشریات دوبارہ شروع کردی ہیں۔