مزید فنڈنگ کی یقین دہانی لائیں، آئی ایم ایف کی فرمائش

12 May, 2023 | 05:13 PM

ویب ڈیسک: آئی ایم ایف ن کی ترجمان ے  کہا ہے کہ پاکستان کو نویں اقتصادی جائزے کی کامیابی کے لیے اضافی فنڈنگ اور اسٹاف لیول کے معاہدے سے قبل پاکستان کو دوست ممالک سے فنڈنگ کی یقین دہانی لانا ہو گی۔ پاکستان کی معیشت سبسڈیز اور ٹیکس کی مزید چھوٹ کی متحمل نہیں ہوسکتی ہے۔

 بین الاقوامی مالیاتی فنڈز کی ترجمان جولیئس کوزیک کا آن لائن پریس کانفرنس میں پاکستان سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا  پاکستان کے بیرونی شراکت داروں کی طرف سے طے شدہ فنانسنگ کی فتاہمی خوش آئند ہے اور ہم پاکستان کے دوست ممالک کی جانب سے پاکستان کی فنڈنگ کا خیر مقدم کریںگے۔

ترجمان نے کہا کہ حکام 9 ویں جائزے کو مکمل کرنے کے لیے پروگرام کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں، پاکستانی حکام کیساتھ قرض پروگرام کی بحالی کے لیے  کوششوں میں مصروف ہیں تاہم پاکستان کو ادائیگیوں کے توازن ک میں بہتری کے لیےمزید فنڈنگ کی ضرورت ہے۔

جولیئس کوزیک نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی معیشت جمود کا شکار ہے، بہت زیادہ مالی ضروریات درپیش ہیں،  بیرونی ادائیگیوں میں سنگین مسائل کا سامنا ہے۔ پاکستان کی معیشت کو سیلاب سے سنگین نقصان پہنچا ہے، 

مزیدخبریں