باسم سلطان :جھڑپوں کے دوران لاہور میں تین شہری جان کی بازی ہار گئے۔لاہور میں احتجاج اور جھڑپوں کے دوران سرکاری املاک کا نقصان ہوا ، ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ دو روز میں گرفتاریوں اور نقصانات کی رپورٹ تیار کر لی۔
لاہور میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر بیشتر گرفتاریاں کی گئی ہیں۔ مظاہرین کے خلاف 16 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق لاہور میں پولیس کی 26 گاڑیوں کو جلایا اور توڑا گیا۔ پولیس کی دو عمارات میں توڑ پھوڑ اور جلائو گھیرائو کیا گیا۔ سات سرکاری عمارات میں بری طرح توڑ پھوڑ کی گئی۔ دس نجی پراپرٹیز کو شدت پسند عناصر نے دوران احتجاج نقصان پہنچایا۔احتجاج کے دوران آٹھ شہری زخمی ہوئے۔ مینٹیننس آف پبلک آرڈر آرڈیننس کے تحت 231 افراد کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔چھ سرکاری گاڑیاں بھی تباہ کی گئیں۔رپورٹ کے مطابق لاہور میں اس وقت کسی قسم کا احتجاج اور سڑکوں کی بندش نہیں ہے۔
لاہور میں پولیس کی 26 گاڑیوں کو جلایا اور توڑا گیا
12 May, 2023 | 05:07 PM