عدالت نے17 مئی تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے تو ہم 17 کے بعد عمران خان کو گرفتار کر لیں گے۔ رانا ثنا اللہ

12 May, 2023 | 04:10 PM

عدالت نے17 مئی تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے تو ہم 17 کے بعد عمران خان کو گرفتار کر لیں گے۔ رانا ثنا اللہ

ویب ڈیسک: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عدالت نے اگر عمران خان کو 17 مئی تک کسی بھی مقدمہ میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیاہے تو ہم ان کو 17 مئی کے بعد گرفتار کر لیں گے۔ عمران خان کے اپنے لوگوں کو احکامات کے ثبوت موجود ہیں جو اس نے اپنی گرفتاری کے بعد کارروائیوں کے لئے دیئے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عدالت نے عمران خان کو تمام نئے پرانے مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے کر نئی پریسیڈنس بنا دی ہے۔ اب سب ہی لوگ یہ کریں گے۔  میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ  اب کوئی بھی شخص جتھے بنا کر حملے کرے گااور عدالتوں سے ضمانت کروا لے گا۔ جو مثال عدالت نے قائم کی ہے وہ سب  کے لئے قابل عمل ہو گی۔ 

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ لوگوں کےگھروں پر جو حملے ہوئے ہیں ان میں شرک تمام ملزمان کی وڈیو فوٹیج میں شناخت موجود ہے، ایک ایک حملہ کرنے والے کو گرفتار کیا جائے گا

مزیدخبریں