ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف کی کابینہ کے بیشتر کابینہ ارکان نے وزیراعظم شہباز شریف کو ملک میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔ وفاقی کابینہ کااجلاس 9 مئی کے بعد کی صورتحال پرغورر کرنےکےلئے جمعہ کے روز اسلام آباد میں ہوا زیرصدارت کابینہ کا اجلاس شروع ہوا تو اراکین نے 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد پیش آنے والی صورتحال پر تحفظات کا اظہار کیا۔
ذرائع کےمطابق کابینہ اجلاس کے دوران اراکین نے کہا کہ ملک میں سکیورٹی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، وزیراعظم کوئی اقدامات کریں، اس پر وزیراعظم نے کہا کہ پی ڈی ایم اور اتحادیوں سے ملنا چاہتاہوں ان سے مشاورت کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کرسکتا۔
بعد ازاں وزیراعظم نے نماز جمعہ کی ادائیگی اور پی ڈی ایم کی قیادت سے مشاورت کے لئے کابینہ کے اجلاس میں 4 بجے تک کا وقفہ کردیا ۔