عمران خان نے تمام واقعات کا ذمہ دار آرمی چیف کو قرار دے دیا

12 May, 2023 | 02:32 PM

ویب ڈیسک: عمران خان نےاپنی گرفتاری اوراس کے بعد ہونےوالے تمام واقعات کاذمہ دار آرمی کےسربراہ کوقراردے دیا۔ عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت میں وقفے کے دوران صحافیوں سے  گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہی فرد تمام واقعات کا ذمہ دار ہے اور وہ ہے آرمی چیف۔

بی بی سی کے مطابق عمران خان نے آرمی چیف کے متعلق کہا  کہ "ان کو خدشہ تھا کہ میں اقتدار میں آ کر انہیں ڈی نوٹیفائی کر دوں گا، میں نے کسی کو ڈی نوٹیفائی نہیں کرنا تھا۔"

صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ’گرفتاری کے بعد جو کچھ ہوا وہ ہونا تھا، میں پہلے بھی کئی مرتبہ یہ بات کر چکا ہوں۔ لوگوں نے اس دوران اپنے غصے کا اظہار کیا۔‘

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ’اگر میری ضمانت منسوخ ہوتی ہے تو مزاحمت نہیں کروں گا۔‘

انھوں نے کہا کہ دورانِ حراست نیب کے حکام کا رویہ میرے ساتھ اچھا رہا۔

مزیدخبریں