انٹرنیٹ کی بندش ، ٹیلی کام سیکٹر کو اربوں کا نقصان

12 May, 2023 | 02:26 PM

ویب ڈیسک : ملک میں انٹرنیٹ بندش سے ملکی معیشت کواربوں روپے کا جھٹکا لگ چکا ہے ،انٹرنیٹ بند ہونے سے آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر کوشدید خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہاہے جبکہ  اسے تاحکم ثانی بند رکھنے کے احکامات جاری کیئے ہوئے ہیں ۔

ترجمان ٹیلی کام انڈسٹری کے مطابق 3 روزمیں ٹیلی کام سیکٹرکو2 ارب 46 کروڑکا نقصان ہوا۔آل پاکستان سافٹ ویئرایکسپورٹ ایسوسی ایشن کے مطابق آئی ٹی سیکٹرکو10 ارب کا نقصان ہوچکا۔بزنس کمیونٹی اورسول سوسائٹی نے انٹرنیٹ کی فوری بحالی کا مطالبہ کردیا۔کاروباری نمائندوں اور سول سوسائٹی کا مشترکہ اعلامیے کے مطابق انٹرنیٹ کی پریشان کن اور قابل مذمت اقدام ہے،انٹرنیٹ بندش سے ہیلتھ کیئر، ایمرجنسی، اکنامک سروسز تک رسائی متاثرہوئی، حکومت کو سمجھنا چاہیے کہ انٹرنیٹ شہریوں کا بنیادی حق ہے۔

مزیدخبریں