ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایلیٹ فورس عمران خان کو گرفتار کرنے کے لئے اسلام آباد ہائی کوررٹ موجود

Kamran Adil, Aliet Force, Lahore, DIG Investigation, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور سے ڈی آئی جی انویسٹیگیشن کامران عادل پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کو گرفتار کرنے کے لئےاسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے۔ایلیٹ فورس کی نفری ان کے ہمراہ ہے۔ 

زرائع کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی انویسٹیگیشن  عمران خان سے دس مقدمات میں تفتیش کرنے کے لئے ان کی گرفتاری کی درخواست کریں گے۔ عمران خان 9 مئی کو لاہور میں ہونے والی لاقانونیت اور گھیراو جلاو کے کئی مقدمات میں بھی نامزد ملزم ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے جمعرات کی شام جاری کردہ حکم کے تحت عمران خان کی نیب کے قادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں گرفتاری  کے معاملہ کی سماعت کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ لایا گیا ہے جہاں جسٹس میاں گل اورنگزیب کی سربراہی میں دو  رکنی بنچ اس معاملہ کی سماعت شروع کر چکا ہے تاہم اس وقت جمعہ کی نماز کے لئے سماعت میں وقفہ کر دیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ دو بجے دوپہر سماعت دوبارہ شروع ہو گی۔ اگر عدالت نے نیب کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے لئے عمران خان کو ہائی کورٹ کے احاطہ سے گرفتار کئے جانے کی وجہ سے اس گرفتارری کو غیر قانونی قرار دے دیا تو عمران خان کو رہا کر دیاجائے گا۔ 

ابھی یہ واضح نہیں کہ ڈی آئی جی انویسٹیگیشن زمان پارک اوراطراف میں پولیس پرحملوں اور توڑ پھوڑ کے جن دس مقدمات میں عمران خان کو گرفتارر کرنا چاہتے ہیں اس کے لئے اجازت کس سے طلب کریں گے۔