عمران خان نے مسرت چیمہ کو کال کیوں کی ؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

12 May, 2023 | 01:32 PM

Ansa Awais

(ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر عمران خان نے میڈیا نمائندگان کے سوالوں کا جواب دینے سے گریز کیا۔پی ٹی آئی چیئرمین نے مسرت چیمہ سے بات کرنے کی وجہ بتا دی ۔

 چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جب اسلام آباد ہائیکورٹ کی ڈائری برانچ میں بائیومیٹرک کرانے کے بعد  نکلے تو انہوں نے کیمروں کو دیکھ کر وکٹری کا نشانہ بنایا۔نجی ٹی وی کے صحافی  نے عمران خان سے پوچھا کہ دورانِ قید آپ کی اسٹیبلشمنٹ سے ملاقاتیں ہوئیں؟ اس پر عمران خان نے نفی میں سر ہلایا۔صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے ڈیل کرلی یا ابھی تک ڈٹے ہوئے ہیں؟ عمران خان جواب میں مسکرادیے۔

صحافی نے پوچھا کہ آپ کو گرفتاری کے دوران فون مل گیا تھا؟ عمران خان نے جواب دیا کہ میں نے لینڈ لائن کے ذریعے فون کیا تھا ،مجھے نیب نے اپنی اہلیہ سے بات کرنے کی اجازت دی تھی ۔پھر صحافی نے پوچھا کہ نیب نے اہلیہ سے بات کرنے کی اجازت دی ،آپ نے مسرت چیمہ کو کال ملا دی؟ عمران خان نے جواب دیا کہ بشریٰ بی بی کو کال کی مگر اٹینڈ نہیں ہوسکی ۔

 صحافی نے پوچھا کہ کیا آپ کو خطرہ ہے کہ دوبارہ گرفتار کیا جاسکتا ہے؟ پی ٹی آئی چیئرمین نے جواب دیا کہ 100فیصد یقین ہے گرفتار کرلیا جاؤں گا۔

مزیدخبریں