ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے مزید 3 رہنماؤں کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق خسرو بختیار، افضل ساہی اور بلال بسرا کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق تینوں گرفتار رہنماؤں کو لاہور کے تھانہ سرور روڈ منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان کی 9 مئی کو گرفتاری کے بعد شروع ہونے والے پُرتشدد مظاہروں کے بعد سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے۔