عمران خان پر کتنے مقدمات درج ہیں؟ تفصیلات لاہور ہائیکورٹ میں پیش

12 May, 2023 | 01:08 PM

Ansa Awais

لاہور : پنجاب  اور وفاقی حکومت نے چیئرمین  پی ٹی آئی عمران خان پر  درج مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ میں پیش کردیں۔

وفاق اور پنجاب حکومت نے 4 مئی 2023  تک عمران خان پر  درج مقدمات کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جس کےمطابق عمران خان پر اسلام آباد میں 29 اور  پنجاب میں 6 مقدمات درج ہیں۔حکومت پنجاب کے وکیل کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ پنجاب میں درج 2 مقدمات میں عمران خان کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے، لاہور میں درج 2 مقدمات کی تحقیقات جے آئی ٹی کررہی ہے جب کہ  پنجاب میں ہنگامہ آرائی کے بعد عمران خان پر مزید 3 مقدمات درج ہیں، ان مقدمات کی ایف آئی آر عدالت پیش کر دی گئی ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر پنجاب میں اب تک  سابق وزیراعظم عمران خان پر 9 مقدمات درج ہوچکے ہیں۔

مزیدخبریں