ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کی رہائی کا جشن منانیوالے متعدد کارکنان دھرلیےگئے

 عمران خان کی رہائی کا جشن منانیوالے متعدد کارکنان دھرلیےگئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی پر اظہار تشکر کے لیے لبرٹی چوک میں جمع ہونے والے متعدد کارکنان کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے اظہار تشکر کے لیے کارکنوں کو لبرٹی چوک جمع ہونے کی کال دی تھی۔تحریک انصاف کے کارکن لبرٹی چوک پہنچے تو وہاں پہلے ہی سے موجود پولیس اہلکاروں نے متعدد کارکنان کو حراست میں لے لیا جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔اس سے قبل ڈیفنس کے لالک جان چوک میں عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے لیے جمع ہونے والے کچھ کارکنوں کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا۔

Ansa Awais

Content Writer