مانیٹرنگ ڈیسک: انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اچانک بڑی کمی آگئی۔
جمعرات کے روز کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا اور ڈالر دیکھتے ہی دیکھتے 299 روپے پر جا پہنچا۔جمعہ کو کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اچانک بڑی کمی دیکھی گئی اور ڈالر 10 روپے 93 پیسے سستا ہوکر 288 روپے کا ہوگیا۔
کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہوئی اور ڈالر مجموعی طور پر 12 روپے 43 پیسے سستا ہوکر 286 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔