(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ آمنہ الیاس ایک بار تنقید کی زد میں آگئیں، اداکارہ سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں اور اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی بھی نظر آتی ہیں، اداکارہ نے اپنی ایک ایسی ویڈیو اپ لوڈ کی جس پر سوشل میڈیا صارفین کا پارہ ہائی ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق شوبز انڈسٹری کی اداکارہ آمنہ الیاس پر صارفین کی جانب سے کڑی تنقید کی جارہی ہے، اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آمنہ الیاس ورک آؤٹ کررہی ہیں، ویڈیو جیسے ہیں منظر عام پر آئی تو اداکارہ کا یہ انداز سوشل میڈیا صارفین کو نامناسب لگا اور کمنٹس سیکسن میں ان کوآڑے ہاتھوں لیتےدل کھول کرتنقید کی۔
ویڈیو شیئر کرتے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ ' ہر چیز میں درد ہے سوائے میرے انگوٹھے کے اس لئے میں نے اپنی پہلی ٹریکس ورزش کی یہ چھوٹی سی جھلک اپ لوڈ کرنے کا فیصلہ کیا۔
اداکارہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے،صارفین کی کثیر تعداد نے اداکارہ کے اس ویڈیو کو برا خیال کیا جبکہ کچھ نے انہیں مشورہ دیتے اچھا تصور کیا۔کمنٹ سیکشن میں ابھی تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔