عامر لیاقت نےمجھ سےشادی کیوں کی؟دانیہ نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

12 May, 2022 | 08:01 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک  نے انکشاف کیا ہے کہ عامر لیاقت  اُن کے ذریعے پیسے کمانا چاہتے تھے، اس لیے ان سے شادی کی مگر وہ اپنے مقصد میں کا میاب نہیں ہوئے۔

 نجی ٹی وی کو انٹرویو میں   دانیہ ملک سے سوال کیا  گیاکہ ’’آپ نے عامر لیاقت سے پیسوں کی خاطر شادی کی تھی؟‘‘اس سوال کے جواب میں دانیہ نے کہا کہ ’’میں نے ایسا کبھی نہیں سوچا تھا اور عامر لیاقت کے پاس کوئی پیسہ نہیں ہے۔‘‘

عامر لیاقت  کی تیسری اہلیہ دانیہ نے کہا کہ ’’مجھے لگتا ہے کہ اُنہوں نے مجھ سے بھی شادی، اسی لیے کی تھی تاکہ میں اُنہیں پیسے کما کر دے سکوں۔‘‘ مگر وہ اپنے مقصد میں کا میاب نہیں ہوئے۔ دانیہ ملک نے مزید کہا کہ عامر لیاقت مجھے انٹرویوز میں لیکر جاتے تھے اور وہاں سے اُنہیں پیسے ملتے تھے۔ عامر لیاقت کہتے تھے کہ تُمہاری ویڈیوز بناؤں گا اور وہاں سے پیسے کماؤں گا۔

مزیدخبریں